• Home  
  • سعودی فرمانرواں نے شاہی فرمان جاری کردیا
- دنیا

سعودی فرمانرواں نے شاہی فرمان جاری کردیا

ریاض: سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ارسال کی جانے والی سفارش پر سعودی الیکٹرونک یونیورسٹی کا نام شہزادہ مساعد بن عبدالرحمن آل سعود کے نام پر رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کا اس […]

سعودی فرمانرواں نے شاہی فرمان جاری کردیا

ریاض: سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ارسال کی جانے والی سفارش پر سعودی الیکٹرونک یونیورسٹی کا نام شہزادہ مساعد بن عبدالرحمن آل سعود کے نام پر رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایوان شاہی سے ہدایات جاری ہوتے ہی یونیورسٹی کا نام ’جامعہ امیر مساعد بن عبدالرحمن‘ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مملکت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے شہزادہ مساعد بن عبدالرحمن کی ملک و قوم کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

دریں اثنا وزیر تعلیم یوسف البنیان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے یونیورسٹی کا نام شہزادہ مساعد بن عبدالرحمن کرنے کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.