لاہور: اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے۔
نیوز کے مطابق اداکار کے بیٹے نے بتایا کہ آصف اقبال کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
آصف اقبال مرحوم کی عمر 60 سال اور تعلق گوجرانوالہ سے تھا، ان کی نماز جنازہ بعداز نماز عشاء نشتر بلاک میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے، وہ منفرد انداز اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث خاصے مقبول تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آصف اقبال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

