عالمی منڈی میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
اوگرا نے 17 ستمبر 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کردیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
پاکستان میں سونے کو پھر پر لگ گئے، قیمت میں حیران کن اضافہ
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 11 ہزار 600عازمین کی بکنگ مکمل
اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا، جبکہ پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات میں شامل ہیں۔

