• Home  
  • آئی ایم ایف کی شرط پوری، 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کردی گئیں
- پاکستان

آئی ایم ایف کی شرط پوری، 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کردی گئیں

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے اہم اقدامات […]

آئی ایم ایف کی شرط پوری، 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کردی گئیں

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت، تمام وزارتوں اور ملحقہ سرکاری شعبوں میں خالی پڑی ہوئی 60 فیصد اسامیوں کو ختم کیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے حصول کے لیے آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والے جائزاتی مذاکرات کے دوران بجلی کا بڑھتا ہوا گردشی قرضہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ آئی ایم ایف کے مقرر کردہ 1,600 ارب روپے کے ہدف سے 130 فیصد زیادہ ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے کشیدہ تعلقات کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے گردشی قرضے میں شدید اضافہ ہوا۔

اس صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے متبادل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران پاکستان سٹرکچرل بینچ مارکس اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات پر پیشرفت سے عالمی ادارے کو آگاہ کرے گا۔

مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کی 5ویں قسط کے تحت 1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مزید 20 کروڑ ڈالر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.