• Home  
  • ارشد چودھری نے نامور کامیڈین محمد صدیقی کے علاج کی ذمہ داری سنبھال لی
- صحت

ارشد چودھری نے نامور کامیڈین محمد صدیقی کے علاج کی ذمہ داری سنبھال لی

معروف اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی کو جناح اسپتال سے اسعاف اسپتال جوہر ٹاؤن منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ معروف ڈرامہ پروڈیوسر ارشد چودھری نے جذبۂ خدمتِ خلق کے تحت عابد چارلی کے علاج کی ذمہ داری اٹھا لی۔ ارشد چودھری کے مطابق عابد چارلی کے اہل خانہ جناح اسپتال […]

ارشد چودھری نے نامور کامیڈین محمد صدیقی کے علاج کی ذمہ داری سنبھال لی

معروف اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی کو جناح اسپتال سے اسعاف اسپتال جوہر ٹاؤن منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

معروف ڈرامہ پروڈیوسر ارشد چودھری نے جذبۂ خدمتِ خلق کے تحت عابد چارلی کے علاج کی ذمہ داری اٹھا لی۔ ارشد چودھری کے مطابق عابد چارلی کے اہل خانہ جناح اسپتال میں فراہم کیے جانے والے علاج سے مطمئن نہیں تھے، جس پر انہوں نے ذاتی طور پر انتظام کرتے ہوئے اداکار کو ایمبولینس کے ذریعے اسعاف اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ارشد چودھری نے کہا کہ مشکل وقت میں عابد چارلی اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرنا ان کا فرض ہے اور اداکار کا علاج اپنی نگرانی میں جاری رکھیں گے۔

عابد چارلی کی اہلیہ نے ارشد چودھری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل حالات میں ان کی داد رسی کرنے اور شوہر کو اسپتال منتقل کرنے پر ان کی شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جناح اسپتال میں علاج کے حوالے سے مطمئن نہیں تھیں، تاہم اسعاف اسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.