• Home  
  • پی ایچ اے کا بڑا اقدام، خواتین  کیلئے محفوظ، باعزت اور موافق دفتری ماحول یقینی بنانے کی ہدایت جاری
- پاکستان

پی ایچ اے کا بڑا اقدام، خواتین  کیلئے محفوظ، باعزت اور موافق دفتری ماحول یقینی بنانے کی ہدایت جاری

پی ایچ اے نے اپنی تمام ضلعی ایجنسیوں کو خواتین کے لیے محفوظ، باعزت اور موافق دفتری ماحول یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے,جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے احترام اور حقوق سے متعلق عوامی آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔ مراسلے کے مطابق دفاتر میں خواتین کو عزت، تحفظ اور […]

پی ایچ اے کا بڑا اقدام، خواتین کیلئے محفوظ، باعزت اور موافق دفتری ماحول یقینی بنانے کی ہدایت جاری

پی ایچ اے نے اپنی تمام ضلعی ایجنسیوں کو خواتین کے لیے محفوظ، باعزت اور موافق دفتری ماحول یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے,جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے احترام اور حقوق سے متعلق عوامی آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔

مراسلے کے مطابق دفاتر میں خواتین کو عزت، تحفظ اور برابری کا احساس دلایا جائے، جبکہ خواتین کے خلاف روایتی صنفی تصورات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
مزید کہا گیا ہے کہ آگاہی مہمات میں خواتین کے خاندانی، سماجی اور معاشی کردار کو نمایاں کیا جائے اور تعلیم، صحت و روزگار کے مساوی مواقع یقینی بنانے پر بھی توجہ دی جائے۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ روایتی صنفی تصورات کے خاتمے میں میڈیا سمیت معاشرے کے تمام طبقات کا کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام کی جگہوں پر خواتین کے ساتھ باعزت رویہ اختیار کرنا بنیادی اخلاقی اور قانونی تقاضا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق حقوقِ نسواں کے تحفظ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.