کراچی (یکم ستمبر 2026): قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی انجری پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں معاملہ کیا ہے ڈاکٹر نعمان نے اندر کی بات بتا دی۔
کھلاڑیوں کا زخمی ہونا غیر معمولی بات نہیں، لیکن پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق کی انجری موضوع بحث بنی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے لیڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کی۔
امام الحق کی انجری پر سوالات کیوں اٹھائے جا رہے ہیں؟ سینئر اسپورٹس تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے سارے معاملے سے پردہ اٹھا دیا۔
نیوز کے پروگرام میں امام الحق کی انجری سے متعلق ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ گریڈ ون ٹیئر جس کو عام الفاظ میں مسلز کہتے ہیں۔ وہ اسٹریچ یا ٹوئسٹنگ سے ہوتا ہے، لیکن انہیں یہ انجری سلپ میں کھڑے کھڑے اچانک ہو گئی۔
ڈاکٹر نعمان اعجاز نے کہا کہ یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ گریڈ ون ٹیئر جس کو عام الفاظ میں مسلز کہتے ہیں۔ وہ اسٹریچ یا ٹوئسٹنگ سے ہوتا ہے، لیکن انہیں یہ انجری سلپ میں کھڑے کھڑے اچانک ہو گئی۔
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اگر امام کی انجریز کی تاریخ دیکھیں تو کم سے کم 6 مرتبہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں غیر متوقع انجری ہوئی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران ملتان ٹیسٹ میں فزیو نے آکر بتایا کہ امام اوپننگ نہیں کرنا چاہتا، اس لیے وہ انجری کا بہانہ بنانے کا پلان کر رہا ہے، اور پھر وہی ہوا جو بتایا گیا تھا۔ امام اوپنر کے بجائے پانچویں نمبر پر آیا۔
ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ امام الحق انجری کا جھوٹا بہانہ کر رہا ہے، لیکن ماضی میں ایسے واقعات ہو چکے ہیں، جس سے اس کی ریپوٹیشن ہی ایسی بن گئی ہے۔ ماضی میں انک والا مسئلہ، لوگوں کے سامنے لنگڑا کر چلنا اور ویسے درست چلنا یہ سب کے سامنے ہے۔
ڈاکٹر نعمان نے مزید کیا کہا جانیے اس ویڈیو میں۔

