• Home  
  • جب تک محسن نقوی رابطے میں ہیں، پیپلز پارٹی کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں، رمیش کمار
- پاکستان

جب تک محسن نقوی رابطے میں ہیں، پیپلز پارٹی کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں، رمیش کمار

اسلام آباد : رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار کا کہنا ہے کہ جب تک محسن نقوی رابطے میں ہیں، پیپلز پارٹی کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سیاسی صورتحال […]

جب تک محسن نقوی رابطے میں ہیں، پیپلز پارٹی کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں، رمیش کمار

اسلام آباد : رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار کا کہنا ہے کہ جب تک محسن نقوی رابطے میں ہیں، پیپلز پارٹی کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کے درمیان انتہائی گہرے تعلقات موجود ہیں اور جب تک محسن نقوی رابطے میں ہیں، پیپلز پارٹی کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مقتدر حلقے پیپلز پارٹی سے خوش نہیں ہیں، تاہم پارٹی میں بہت لچک موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو معلوم ہے کہ وہ لڑ نہیں سکتے، اس لیے انہیں ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے اور بسا اوقات وہ استعمال بھی ہو جاتے ہیں۔

ن لیگ کو خبردار کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت شدید خوش فہمی میں چل رہی ہے، انہیں جاگتے رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرح مسلم لیگ ن بھی کسی قسم کی خوش فہمی میں نہ رہے اور حالات کا درست اندازہ لگائے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.