جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے دوران 70 سے زائد افراد کو گائنی وارڈ سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ ایگزاسٹ سسٹم میں لگی تھی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم دھویں کے باعث ایک سکیورٹی گارڈ کی حالت خراب ہوگئی، جسے فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ گارڈ کا ہسپتال میں علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

