• Home  
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کی جیل میں قید تنہائی سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
- پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کی جیل میں قید تنہائی سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کی جیل میں قید تنہائی سے متعلق درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے قابل سماعت قرار دے دیں،جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کا فیصلہ سنایا،علیمہ خان اور مبشرہ خاور نے قید تنہائی سے متعلق عدالت سے رجوع کیا تھا۔ نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں قید تنہائی سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کی جیل میں قید تنہائی سے متعلق درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے قابل سماعت قرار دے دیں،جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کا فیصلہ سنایا،علیمہ خان اور مبشرہ خاور نے قید تنہائی سے متعلق عدالت سے رجوع کیا تھا۔

نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات کرائی جائے،بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرائی جائے،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں،سپرنٹنڈنٹ یقینی بنائیں کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھا جائے،درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالتی ہدایات پر عمل یقینی بنائیں ۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.