• Home  
  •  پولیس لائن میں مختلف مقامات پر فائرسیفٹی سلنڈرز نصب
- پاکستان

 پولیس لائن میں مختلف مقامات پر فائرسیفٹی سلنڈرز نصب

 ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائنز میں فائر سیفٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بناتے ہوئے مختلف دفاتر اور اہم مقامات پر فائر سیفٹی سلنڈرز نصب کر دیے گئے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید کی زیر نگرانی پولیس لائنز کے تمام اہم مقامات پر فائر سیفٹی کے انتظامات […]

 پولیس لائن میں مختلف مقامات پر فائرسیفٹی سلنڈرز نصب

 ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائنز میں فائر سیفٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بناتے ہوئے مختلف دفاتر اور اہم مقامات پر فائر سیفٹی سلنڈرز نصب کر دیے گئے۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید کی زیر نگرانی پولیس لائنز کے تمام اہم مقامات پر فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل کیے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ دفاتر کے عملے اور ماتحت اسٹاف کو فائر سیفٹی سلنڈرز کے استعمال کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید کا کہنا ہے کہ فائر سیفٹی سلنڈرز کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی سطح پر آگ پر قابو پانے اور بڑے نقصان سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر ایکسٹنگوشرز کے درست استعمال کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

فائر سیفٹی سلنڈرز ایس پی آفس، ڈی ایس پیز کے دفاتر، انسپکٹر لائنز، لائنز افسر، لیڈیز ہاسٹل اور ڈے کیئر سنٹر سمیت مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس لائنز ہسپتال، وردی گودام، متفرق اسٹور، اینٹی رائٹ اسٹور، جنرل کوارٹر، دھوبی گھاٹ، ری کریئیشن ہال، میس ہال، ایم ٹی سیکشن، مسجد اور مین گیٹس سمیت دیگر اہم مقامات پر بھی فائر سیفٹی سلنڈرز نصب کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائر سیفٹی کے ان اقدامات کا مقصد پولیس لائنز میں اہلکاروں، شہریوں اور سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی صورت میں بروقت کارروائی کرنا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.