• Home  
  • محفل میلاد میں مہمانِ خصوصی پر نوٹ نچھاور کرنا مہنگا پڑ گیا، ایس ایچ او معطل
- پاکستان

محفل میلاد میں مہمانِ خصوصی پر نوٹ نچھاور کرنا مہنگا پڑ گیا، ایس ایچ او معطل

لاہور میں محفل میلاد کے دوران مہمانِ خصوصی پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کردیا گیا ہے۔ تھانہ ہیئر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر غلام حسن نے چند روز قبل ایک محفل میلاد میں مہمانِ خصوصی پر نوٹ پھینکے تھے۔ […]

محفل میلاد میں مہمانِ خصوصی پر نوٹ نچھاور کرنا مہنگا پڑ گیا، ایس ایچ او معطل

لاہور میں محفل میلاد کے دوران مہمانِ خصوصی پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کردیا گیا ہے۔

تھانہ ہیئر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر غلام حسن نے چند روز قبل ایک محفل میلاد میں مہمانِ خصوصی پر نوٹ پھینکے تھے۔ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد حکام نے انہیں معطل کردیا۔

غلام حسن اس سے قبل تھانہ بھاٹی گیٹ میں تعیناتی کے دوران بھی ایک مذہبی رہنما کے ہاتھ چومنے کے معاملے پر معطلی کا سامنا کرچکے ہیں۔ بھاٹی گیٹ سے معطلی کے بعد انہیں ایس ایچ او ہیئر تعینات کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق غلام حسن کی معطلی کے بعد زاہد حسین کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے فیصل کامران کا ایس ایچ او کو  عہدے کا  فوری چارج سنبھالنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.