• Home  
  • جرمنی چوتھی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا
- کھیل

جرمنی چوتھی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا

بیلجیئم (31 اگست 2026): ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین کو سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا کر چوتھی بار میگا ایونٹ جیت لیا۔ بیلجیم کے شہر واورے میں واقع بیلفیئس ہاکی ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپئن جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کو ایک صفر سے […]

جرمنی چوتھی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا

بیلجیئم (31 اگست 2026): ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین کو سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا کر چوتھی بار میگا ایونٹ جیت لیا۔

بیلجیم کے شہر واورے میں واقع بیلفیئس ہاکی ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپئن جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کو ایک صفر سے ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے کے ساتھ چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔

اسپین نے طویل وقفوں تک گیند پر زیادہ کنٹرول رکھا اور جرمنی کے مقابلے میں زیادہ مواقع بھی پیدا کیے، تاہم جرمن دفاع نے حریف کے تمام حملوں کو بے اثر کردیا۔

میچ کے پہلے 2 کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم اسپین کی جانب سے حملوں کا دباؤ مسلسل برقرار رہا۔

جرمنی نے دفاع کو مضبوط رکھتے ہوئے مناسب موقع کا انتظار کیا اور تیسرے کوارٹر کے آخری حصے میں اسے کامیابی مل گئی۔

مشیل اسٹروتھوف نے جرمنی کی جانب سے ملنے والے واحد نمایاں موقع کو گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی، یہی گول میچ کا فیصلہ کن ثابت ہوا۔

جرمنی کی ٹیم نے چوتھی بار ہاکی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا چار بار عالمی چیمپئن بننے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے نیدرلینڈز اور ارجنٹینا کا مقابلہ ہوا، جو ارجنٹینا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.