قومی کرکٹر اعظم خان نے بابر اعظم کے مداحوں کو ’جاہل‘ قرار دے دیا۔
مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر اعظم خان کہا کہ پاکستان ٹیم میں مستقل مزاجی آسکتی ہے بابر اعظم نے 2021، 2022 اور 2023 تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں سوشل میڈیا بہت گندا ہے، بابر کے ساتھ آئرلینڈ میں بیٹنگ کررہا تھا بابر 75 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے اور میں نے 45 رنز پر کھیل رہا تھا تو کسی بابر کے مداح نے میرے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’اگر تو نے بابر کی سنچری رکوائی تو تیری اماں مرجائیں گی اور تیرے ابا کو کینسر ہوجائے گا۔
‘Humaray cricketers ki jahil fan base hai’
– Azam Khan talking about Babar Azam fan base in Pakistan and how toxic they are on social media
: @point_backward https://t.co/QdSo8DD33h
— Usman (@jamilmusman_) November 5, 2026
اعظم خان نے کہا کہ بابر اعظم کے گیم سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ان کا فین بیس بہت ٹاکسک ہے۔
’ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک میچ کی ایک گیند کھیلی لیکن سارا ملبہ مجھ پر ڈالا گیا‘
وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ویان ملڈر نے تھرو ماری تھی اس کے بعد گرل فرینڈ کے ساتھ پکچر شیئر کردی گئیں اور کنگ بابر کے نعرے لگائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کمنٹ سیکشن بند نہیں کیا اب جس کو جو کرنا ہے کرے میں نے دو سال اتنے اچھے گزارے ہیں اب کوئی جو بھی بولے گا کوئی پرواہ نہیں۔

‘Humaray cricketers ki jahil fan base hai’
: @point_backward https://t.co/QdSo8DD33h