میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ کا کام اختتامی مراحل میں ہے اب منافق کس پر تنقید کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی پر براجمان رہنے والوں نے چائنہ کٹنگ اور جعلی بھرتیاں کیں،کام کوئی نہیں کیاجہاں بوری بند لاشوں اور اغوا کی باتیں ہوتی تھیں وہاں اب ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کاکام بھی اختتامی مراحل میں ہے، اب منافق کس پر تنقید کرینگے؟
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کی ایک ایک پائی اب لندن یا ملائیشیا نہیں جائے گی بلکہ کراچی کی ترقی پرخرچ ہوگی۔
