• Home  
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری
- Uncategorized

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ آج بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ایک روزکیلئے مزید ریلیف دیے جانے کی توقع ہے۔ 6نومبر کیلئے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے جب کہ ایک روزکیلئے […]

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ آج بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ایک روزکیلئے مزید ریلیف دیے جانے کی توقع ہے۔ 6نومبر کیلئے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے جب کہ ایک روزکیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 56 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین اور حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

05 نومبر

پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ریلیف اسکیم

پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔

رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔

موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹرڈ افراد کے لیے بڑی خوشخبری

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.