• Home  
  • پبلک ٹرانسپورٹ،رکشوں اور آن لائن کیبز میں 66 ہزار کیوآر پینک بٹن آویزاں
- پاکستان

پبلک ٹرانسپورٹ،رکشوں اور آن لائن کیبز میں 66 ہزار کیوآر پینک بٹن آویزاں

لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیب سروسز کو محفوظ بنانے کے لیے کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔  سی ٹی او لاہور کے مطابق اب تک 66 ہزار سے زائد رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن آویزاں کیے […]

پبلک ٹرانسپورٹ،رکشوں اور آن لائن کیبز میں 66 ہزار کیوآر پینک بٹن آویزاں

لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیب سروسز کو محفوظ بنانے کے لیے کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

 سی ٹی او لاہور کے مطابق اب تک 66 ہزار سے زائد رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن آویزاں کیے جاچکے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر کے 45 مختلف مقامات پر ٹریفک ٹیمیں کیو آر پینک بٹن نصب کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ ہر ٹریفک سیکٹر میں اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیم موجود ہے۔ رکشوں میں کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کے لیے 12 الگ ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو قانونی دائرے میں لانے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیو آر پینک بٹن کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق مختلف رکشہ یونینز کے مطالبے پر ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولت کے لیے مزید 4 لائسنس سینٹرز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز پر عملدرآمد نہ کرنے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.