• Home  
  • ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا
- کھیل

ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا

ملک بھر میں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز پروگرام کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت 16 ریجنز میں مجموعی طور پر 20 انڈر 19 اکیڈمیز قائم کی گئی ہیں۔ 16 ریجنز کی 20 ٹیمیں اپنے متعلقہ ریجنل ہیڈکوارٹرز میں […]

ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا

ملک بھر میں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز پروگرام کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت 16 ریجنز میں مجموعی طور پر 20 انڈر 19 اکیڈمیز قائم کی گئی ہیں۔

16 ریجنز کی 20 ٹیمیں اپنے متعلقہ ریجنل ہیڈکوارٹرز میں تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گی، جبکہ ہر ٹیم 25 انڈر 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

اکیڈمیز میں نوجوان کرکٹرز کو آن فیلڈ کھیل کے ساتھ ساتھ آف فیلڈ پروفیشنل کرکٹ کے تقاضوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کوچز کی نگرانی میں نیشنل انڈر 19 کپ اور چیمپئن شپ کی تیاری کریں گے۔

پروگرام میں شامل کھلاڑی وائٹ بال ون ڈے اور ریڈ بال تھری ڈے ٹورنامنٹس میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.