• Home  
  • سانحہ پمز ؛ وزیراعظم کی قائم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار،ہسپتال کے عملے اور افسران کی غفلت ثابت
- صحت

سانحہ پمز ؛ وزیراعظم کی قائم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار،ہسپتال کے عملے اور افسران کی غفلت ثابت

اسلام آباد:سانحہ پمز ہسپتال کے حوالے سے  وزیراعظم کی قائم کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیارکرلی، رپورٹ میں ہسپتال کے عملے اور افسران کی غفلت ثابت ہو گئی۔ نیوز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے پمز کے عملے اور افسران کے بیانات ریکارڈ کرلئے،کمیٹی نے آگ لگنے سے فائر بریگیڈپہنچنے تک کی ٹائم لائن چیک کی۔ رپورٹ […]

سانحہ پمز ؛ وزیراعظم کی قائم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار،ہسپتال کے عملے اور افسران کی غفلت ثابت

اسلام آباد:سانحہ پمز ہسپتال کے حوالے سے  وزیراعظم کی قائم کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیارکرلی، رپورٹ میں ہسپتال کے عملے اور افسران کی غفلت ثابت ہو گئی۔

نیوز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے پمز کے عملے اور افسران کے بیانات ریکارڈ کرلئے،کمیٹی نے آگ لگنے سے فائر بریگیڈپہنچنے تک کی ٹائم لائن چیک کی۔

رپورٹ کے مطابق تالوں کے باعث ریسکیو ٹیم کو اندر جانے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا، پمز میں ٹیکنیکل سٹاف اور آگ بجھانے کے مناسب آلات موجود نہیں تھے،ریسکیو ٹیم کو دیواریں توڑ کر اندر جانا پڑا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتال کا عملہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے غیرتربیت یافتہ تھا،سانحہ پمز کی تفصیلی رپورٹ5روز میں پیش کی جائے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.