• Home  
  • نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
- پاکستان

نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی (28 اگست 2026): اس وقت ملک بھر میں مختلف فورمز پر نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس سے متعلق پی پی نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم کی ناکامی اور نئے صوبوں سے متعلق بیان کے بعد ملک بھر میں نئے صوبوں، انتظامی یونٹس سے متعلق بحث جاری ہے، […]

نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی (28 اگست 2026): اس وقت ملک بھر میں مختلف فورمز پر نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس سے متعلق پی پی نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم کی ناکامی اور نئے صوبوں سے متعلق بیان کے بعد ملک بھر میں نئے صوبوں، انتظامی یونٹس سے متعلق بحث جاری ہے، اور اس کی حمایت اور مخالفت میں بیانات جاری ہیں۔

اس بحث کے دوران سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے صوبائی اسمبلی میں ’’سندھ کی تقسیم نہ ہونے دینے‘‘ کی قرارداد اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور کرائی جائے گی۔

اس سلسلے میں سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس سے پہلے پی پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں قرارداد پیش کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے اور وہ با آسانی کوئی بھی قرارداد اپنی جماعت کے بل بوتے پر منظور کرا سکتی ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.