وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا ہے۔
نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے ریجنل پاسپورٹ آفس کے دورے کے دوران آفس مقررہ وقت سے قبل بند کردیا گیا جبکہ عملہ غائب تھا۔
شہریوں کا پاسپورٹس آفس میں داخلہ بند تھا اور انہیں باہر سے ٹرخایا جانے لگا۔
پاسپورٹ آفس میں سہ پہر 4 بجے ہی صفائیاں کی جارہی تھیں اور دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے دفتر میں چھٹی کا سماں ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا گوجرانوالہ میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ
پاسپورٹ آفس مقررہ وقت سے قبل بند، عملہ غالب، شہریوں کا داخلہ بند ، باہر سے ٹرخایا جانے لگا
سہ پہر 4 بجے ہی پورے دفتر کی صفائیاں، دفتر میں چھٹی کا سماں pic.twitter.com/Ng9eUVHRds— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) August 27, 2026
وزیر داخلہ نے پاسپورٹ آفس کی صورت حال دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہری خدمات کی فراہمی پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
علاوہ ازیں انہوں نے گوجرانوالہ میں نادرا میگا سینٹر کا بھی دورہ کیا اور اس دوران شہریوں سے مسائل سے متعلق معلومات لیں۔

