• Home  
  • لیڈز میں پاکستان کو لیڈ کرنے والا کپتان لارڈز میں ٹیم سے ڈراپ
- کھیل

لیڈز میں پاکستان کو لیڈ کرنے والا کپتان لارڈز میں ٹیم سے ڈراپ

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو لیڈ کرنے والے کپتان سلمان علی آغا کو لارڈز میں ٹیم سے ہی ڈراپ کردیا گیا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم انجری سے صحت یاب ہوکر واپس ٹیم کی کمان سنبھالی ہے جس کے بعد سلمان علی آغا کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ سلمان آغا کی کارکردگی […]

لیڈز میں پاکستان کو لیڈ کرنے والا کپتان لارڈز میں ٹیم سے ڈراپ

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو لیڈ کرنے والے کپتان سلمان علی آغا کو لارڈز میں ٹیم سے ہی ڈراپ کردیا گیا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم انجری سے صحت یاب ہوکر واپس ٹیم کی کمان سنبھالی ہے جس کے بعد سلمان علی آغا کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

سلمان آغا کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ہے وہ ناصرف بیٹنگ میں فلاپ ہوئے بلکہ فیلڈنگ میں بھی کیچ ڈراپ کیا تھا۔

انہوں نے پہلی اننگز میں 21 اور دوسری میں صرف 4 رنز بنائے، وہ ویسٹ انڈیز کے دورے سے لگاتار اندر آتی گیند پر وکٹ گنواتے رہے ہیں۔

انہوں نے فیلڈنگ میں بھی بڑی غلطی کی اور ایک رن پر ہیری بروک کا کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد بروک 91 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ ہی بدل گئے۔

واضح رہے کہ لیڈز میں شاہینوں کو آغا کی قیادت میں اننگز کی شکست ہوئی تھی۔

کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں کپتان ہونے کے بعد ڈراپ کردینے کی مثال بھی کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.