• Home  
  • پاکستان انڈر 19 کا انگلینڈ ٹور، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
- کھیل

پاکستان انڈر 19 کا انگلینڈ ٹور، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں قومی جونیئر ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف یوتھ ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دورے کے دوران فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں وکٹ […]

پاکستان انڈر 19 کا انگلینڈ ٹور، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں قومی جونیئر ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف یوتھ ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

دورے کے دوران فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال اور حیام خان شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں علیان سلمان، حسنین عباس ڈار، فاسٹ باؤلر رضوان اللہ، عبدالسبحان، احمد حسین اور حمزہ ظہور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان بھی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف واحد یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی، جبکہ چار میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.