ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہو گئی ہے، جہاں ٹورنامنٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
روانگی سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی, جہاں کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں ٹیم نے کیمپ میں بوائز ٹیم کیساتھ متعدد میچز کھیلے.
شیڈول کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ 5 ستمبر کو شیڈول ہے۔
قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی.

