• Home  
  • معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد
- صحت

معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد

لاہور (25 اگست 2026): وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف آئسکریم برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد کر لی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق برآمد کی گئی 3 ہزار کلو […]

معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد

لاہور (25 اگست 2026): وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف آئسکریم برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد کر لی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق برآمد کی گئی 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم تلف کر دی گئی، جب کہ معروف آئسکریم برانڈ کی ڈسٹری بیوشن بھی بند کر دی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اسٹور میں ایکسپائر مال فریش اسٹاک کے ساتھ رکھا پایا گیا۔ آئسکریم گزشتہ سال نومبر میں ایکسپائر ہو چکی تھی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایکسپائر آئسکریم مختلف شہروں میں سپلائی کی جانی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.