• Home  
  • لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ہزاروں طالبات کیساتھ ہاتھ کر گئی
- پاکستان

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ہزاروں طالبات کیساتھ ہاتھ کر گئی

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے لیے فارم فروخت کیے جانے کے باوجود متعلقہ پروگرامز کو تاحال منظوری نہ ملنے کا معاملہ سامنے آگیا، جس سے ہزاروں طالبات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے پاس آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت بعض ڈگری پروگرامز […]

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ہزاروں طالبات کیساتھ ہاتھ کر گئی

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے لیے فارم فروخت کیے جانے کے باوجود متعلقہ پروگرامز کو تاحال منظوری نہ ملنے کا معاملہ سامنے آگیا، جس سے ہزاروں طالبات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے پاس آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت بعض ڈگری پروگرامز کی منظوری موجود نہیں۔ متعلقہ ڈگری پروگرامز کو وفاقی کونسلز برائے پروفیشنل ڈگری ایجوکیشن کی جانب سے بھی منظوری نہیں مل سکی۔

اس کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے فرسٹ ایئر کے نتائج کی بنیاد پر چار مختلف ڈسپلنز کے داخلہ فارم فروخت کیے۔ ہزاروں فارم فروخت کیے جانے کے باوجود ان پروگرامز کی میرٹ لسٹیں جاری نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈسپلنز کو مطلوبہ ایس او پیز مکمل نہ ہونے کے باعث منظوری نہیں مل سکی۔ صورتحال کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات سے اپنے داخلہ فارم دیگر شعبوں میں منتقل کرانے کی درخواست کی ہے۔

داخلہ فارم جمع کرانے والی ہزاروں طالبات کے لیے اب یہ صورتحال تشویش کا باعث بن گئی ہے، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے داخلوں کے معاملے کو دیگر شعبوں میں منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.