• Home  
  • لاہور پولیس کا  کریک ڈاؤن، 3472اشتہاری اور947 عدالتی مفرورگرفتار
- پاکستان

لاہور پولیس کا  کریک ڈاؤن، 3472اشتہاری اور947 عدالتی مفرورگرفتار

لاہور پولیس نے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے رواں ماہ اگست میں اب تک 3,472 اشتہاری ملزمان اور 947 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک لاہور پولیس نے 28,379 اشتہاری ملزمان اور 11,450 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا ہے، […]

لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، 3472اشتہاری اور947 عدالتی مفرورگرفتار

لاہور پولیس نے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے رواں ماہ اگست میں اب تک 3,472 اشتہاری ملزمان اور 947 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک لاہور پولیس نے 28,379 اشتہاری ملزمان اور 11,450 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کی مؤثر پولیسنگ کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے اور شہر میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

پولیس حکام کے مطابق اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ اور آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.