• Home  
  •  وزیر تعلیم کا طلبہ کو ’ویلکم بیک‘، سکولوں کے اوقات کار مقرر
- پاکستان

 وزیر تعلیم کا طلبہ کو ’ویلکم بیک‘، سکولوں کے اوقات کار مقرر

پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکول واپسی پر طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ الحمدللہ آج سے تعلیمی سلسلہ […]

وزیر تعلیم کا طلبہ کو ’ویلکم بیک‘، سکولوں کے اوقات کار مقرر

پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکول واپسی پر طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ الحمدللہ آج سے تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہوگیا ہے، طلبہ نئی توانائی کے ساتھ اپنے سیکھنے کا سفر وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے جہاں سے رکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کے لیے پیر سے جمعہ تک اوقات کار مقرر کردیے گئے ہیں۔ سکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔

وزیر تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن میں درج اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا شیڈول ترتیب دیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.