• Home  
  • واٹس ایپ کا نیا فیچر جو بلیو ٹِک لگے بغیر میسج پڑھنے میں مدد فراہم کریگا
- ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو بلیو ٹِک لگے بغیر میسج پڑھنے میں مدد فراہم کریگا

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔ اب بہت جلد صارفین کسی چیٹ کو اوپن کیے بغیر ہی حالیہ میسجز کو دیکھ سکیں گے جبکہ بلیو ٹِک بھی نظر نہیں آئے گا۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس […]

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو بلیو ٹِک لگے بغیر میسج پڑھنے میں مدد فراہم کریگا

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔

اب بہت جلد صارفین کسی چیٹ کو اوپن کیے بغیر ہی حالیہ میسجز کو دیکھ سکیں گے جبکہ بلیو ٹِک بھی نظر نہیں آئے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے contextual مینیو پر کام کیا جا رہا ہے۔ 
یہ مینیو واٹس ایپ کی ہوم فیڈ پر کسی چیٹ کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنے پر نظر آئے گا۔

روایتی کنٹرولز کے ساتھ ساتھ اس مینیو میں ایک پریویو کارڈ کا آپشن بھی ہوگا جس میں منتخب چیٹ کے حالیہ میسجز کو دیکھا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس مینیو میں چیٹس کو منیج کرنے کے متعدد کنٹرولز کے ساتھ چیٹ منیجمنٹ شارٹ کٹس جیسے ان ریڈ (unread)، پن چیٹ، آرکائیو اور دیگر موجود ہوں گے۔

چند دیگر فیچرز جیسے لاکنگ چیٹ، کسی لسٹ میں ایڈ کرنا، چیٹ انفو چیک کرنا اور ہوم اسکرین شارٹ کٹ بھی وہاں موجود ہوں گے۔

اس فیچر کا ایک ممکنہ فائدہ یہ ہے کہ جب کسی میسج کو پرویو میں پڑھا جائے گا تو بھیجنے والے کے پاس بلیو ٹِک ظاہر نہیں ہوگا۔

آسان الفاظ میں ان میسجز پر مارک ایز ریڈ نظر نہیں آئے گا اور بلیو ٹِک اسی وقت نظر آئے گا جب صارف کی جانب سے اس چیٹ کو اوپن کیا جائے گا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.