• Home  
  • چھوٹے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری ؛ بینکوں سے قرض لینا آسان ہوگیا
- پاکستان

چھوٹے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری ؛ بینکوں سے قرض لینا آسان ہوگیا

حکومت نے کمرشل بینکوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے قرضوں کا طریقہ کار آسان بنانے اور رسائی بڑھانے کا حکم دے دیا۔  حکومت نے ملک بھر میں چھوٹے کاروباروں کے لیے بینک قرضوں کا حصول آسان بنانے اور فنانسنگ تک رسائی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی […]

قرض

حکومت نے کمرشل بینکوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے قرضوں کا طریقہ کار آسان بنانے اور رسائی بڑھانے کا حکم دے دیا۔

 حکومت نے ملک بھر میں چھوٹے کاروباروں کے لیے بینک قرضوں کا حصول آسان بنانے اور فنانسنگ تک رسائی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کو قرضوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا اور مزید کاروباروں کو بینکاری نظام میں شامل کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔وزیر خزانہ نے کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو قرضوں کی فراہمی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے خصوصاً برآمدات سے منسلک کاروباروں کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

اجلاس میں نئے متعارف کرائے گئے ایس ایم ای کنیکٹ پورٹل کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے ذریعے چھوٹے کاروبار براہ راست قرضوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور بینکوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔محمد اورنگزیب نے پورٹل پر ابتدائی ردعمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بتایا کہ آغاز کے چند روز میں ہزاروں درخواست گزاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے پورٹل کو مزید بہتر بنانے اور درخواستوں کا طریقہ کار آسان کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ایس ایم ایز کے لیے مختص قرضوں کی حد سے مؤثر استفادے اور بینکوں و اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔وزیر خزانہ نے متعلقہ وزارتوں کو ایس ایم ای فنانسنگ کی راہ میں حائل ضابطہ جاتی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔

حکومت کا مقصد چھوٹے کاروباروں کے لیے قرضوں تک رسائی بڑھانا، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.