• Home  
  • سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- پاکستان

سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی : سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن کے دو وفاقی اداروں کے ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مرکزی […]

سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی : سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن کے دو وفاقی اداروں کے ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مرکزی دفاتر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں اداروں کی فوری منتقلی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر عارضی ہیڈکوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران پر مشتمل 7 رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس اتھارٹی صادق رحمان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی اسلام آباد ایئرپورٹ پر عارضی ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ کا تعین کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو دسمبر تک اسلام آباد میں عارضی ہیڈکوارٹرز تعمیر کرکے منتقلی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس وقت پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں قائم ہیں، تاہم فیصلے کے بعد دونوں اداروں کے مرکزی دفاتر اسلام آباد منتقل کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں محکموں کے ریجنل دفاتر بدستور ملک بھر میں قائم رہیں گے اور ان کی موجودہ انتظامی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.