ربیع الاول کے جلوسوں اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، شہر میں 11 ربیع الاول کو 19 جبکہ 12 ربیع الاول کو 52 جلوس نکالے جائیں گے۔
سکول وینز، رکشوں، بسوں میں اوورلوڈنگ ،گیس سلنڈر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
مختلف کیٹیگریز کے مجموعی طور پر 71 جلوس برآمد ہوں گے، جن کے روٹس پر پیچ ورک اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام جاری ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لائٹنگ اور تزئین و آرائش کے انتظامات کیے جائیں گے۔
اہم شاہراہوں اور عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا پولیس، ٹریفک پولیس، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں جبکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کنٹرول روم بھی فعال رہے گا، 3 ہزار سول ڈیفنس رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گےعلاوہ ازیں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ایمبولینسز اور موٹر بائیک ایمبولینسز سمیت الرٹ رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ دودھ ،دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام
حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو مربوط انتظامات اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں پولیس کی جانب سے بھی تمام تھانوں کی سطح پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 11 ربیع الاول کو 5 ہزار جبکہ 12 ربیع الاول کو 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

