• Home  
  • لاہور :بسنت کی تیاریاں تیز، ڈور کی تیاری کیلئے5 مخصوص زونز 
- پاکستان

لاہور :بسنت کی تیاریاں تیز، ڈور کی تیاری کیلئے5 مخصوص زونز 

بسنت کی ممکنہ اجازت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور نے تیاریوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔  شہر میں ڈور کی تیاری کے لیے مخصوص زونز قائم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ انتظامیہ کے مطابق لاہور میں 5 مقامات کو ڈور سازی کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جن میں مناواں […]

لاہور :بسنت کی تیاریاں تیز ڈور کی تیاری کیلئے5 مخصوص زونز

بسنت کی ممکنہ اجازت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور نے تیاریوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

 شہر میں ڈور کی تیاری کے لیے مخصوص زونز قائم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لاہور میں 5 مقامات کو ڈور سازی کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جن میں مناواں سپورٹس کمپلیکس، ایل ڈی اے سٹی نشتر، رائیونڈ مارکیٹ، راکھ ٹیرا تحصیل کینٹ اور سگیاں پل راوی شامل ہیں۔

مجوزہ مقامات پر ڈور کی تیاری کے لیے 500 سے 600 پوائنٹس قائم کیے جانے کی تجویز ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران پتنگ بازی کے سامان کی ممکنہ طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر مینجمنٹ کی جائے گی۔

مخصوص زونز میں ڈور کی تیاری کے عمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی جبکہ ممنوعہ دھاگے اور خطرناک کیمیکل کے استعمال و تیاری کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.