• Home  
  • کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ، کے الیکٹرک نے عدالت میں بڑی یقین دہانی کرادی
- پاکستان

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ، کے الیکٹرک نے عدالت میں بڑی یقین دہانی کرادی

کراچی : کے الیکٹرک نے عدالت میں اسد چیمبر صدر کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں لوڈ شیڈنگ کے باعث وکلاء کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مشکلات پر اسد چیمبر صدر کراچی میں غیر قانونی لوڈ شیڈنگ کے خلاف وکلا کی […]

لوڈشیڈنگ

کراچی : کے الیکٹرک نے عدالت میں اسد چیمبر صدر کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں لوڈ شیڈنگ کے باعث وکلاء کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مشکلات پر اسد چیمبر صدر کراچی میں غیر قانونی لوڈ شیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

جس میں کے الیکٹرک نے اسد چیمبر صدر کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی، دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسد چیمبر کی بجلی دوسرے فیڈر پر منتقل کردی گئی ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو متعلقہ علاقے کا لوڈشیڈنگ شیڈول پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 13 نومبر کو تحریری رپورٹ طلب کرلی۔

درخواست گزار وکلا کا مؤقف تھا کہ دوپہر 12 سے 2 بجے اور شام کے اوقات میں بجلی کی بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اسد چیمبر کے بجلی کے کوئی واجبات باقی نہیں، اس کے باوجود بجلی کی بندش کے باعث ذہنی اذیت کا سامنا ہے، کے ای انتظامیہ اور نیپرا کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

سماعت کے دوران وکیل عاصم اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ یہاں کے ای کی وکالت کرنے نہیں آئے، جبکہ شوکت حیات ایڈووکیٹ نے ریمارکس دیے کہ پہلے تو کے الیکٹرک نے ہمیں کان پکڑوائے، اب خود کان پکڑ رہے ہیں۔

درخواست میں کے الیکٹرک کے سی ای او اور نیپرا کے ڈی جی کسٹمر افیئرز کو بھی فریق بنایا گیا ہے

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.