ملکی ڈومیسٹک ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے لاہور سے پشاور کے درمیان پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔
ایئرلائن کے مطابق اس روٹ پر پہلی پرواز 9 نومبر کو آپریٹ کی جائے گی۔
ساؤتھ ایئر کی جانب سے لاہور سے پشاور کا کم از کم کرایہ 26 ہزار 318 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
نئی پروازوں کے آغاز سے دونوں شہروں کے درمیان فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو ایک اور سفری سہولت میسر آئے گی۔

