ایمبیسڈر مسعود خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر کے ذریعے امریکا کو نیا ایٹمی فارمولا بھیج دیا ہے ، ایران یورینیم کی افزودگی کو سویلین حد3.6 فیصد تک کم کر سکتا ہے،
ایمبیسڈر مسعود خان نے کہا ہے کہ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد سفارتی پیش رفت کے واضح امکانات ہیں، ایٹمی ذخائر کا تنازع فریقین کے درمیان اہم رکاوٹ ہے ،فوجی تصادم سے خطے اور دنیا کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہوگا،
پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، پاکستان کی شاندار سفارت کاری نے خطے میں امن کی امیدیں روشن کیں،پاکستان، قطر اور عمان ملکر علاقائی سلامتی کیلئے کوشاں ہیں ،
حوثی حملوں کا خاتمہ اور جنگ بندی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ،عالمی سطح پر پاکستان ایک باثر اور بااعتماد ثالث بن کر ابھرا ہے ۔

