• Home  
  • گیپکو کی نجکاری : 11 سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی
- پاکستان

گیپکو کی نجکاری : 11 سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی سامنے آگئی ۔  نجکاری کمیشن کو گیپکو کی نجکاری کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سےاظہار دلچسپی موصول ہوئے ۔    کمیشن کو 11 ممکنہ سرمایہ کاروں کی جانب سے اظہار دلچسپی موصول ہوئے   گیپکو کی نجکاری […]

گیپکو کی نجکاری 11 سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی سامنے آگئی ۔

 نجکاری کمیشن کو گیپکو کی نجکاری کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سےاظہار دلچسپی موصول ہوئے ۔    کمیشن کو 11 ممکنہ سرمایہ کاروں کی جانب سے اظہار دلچسپی موصول ہوئے 

 گیپکو کی نجکاری میں انتظامی کنٹرول کے ساتھ  51 سے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ فروخت کی جائے گی  ۔ اکتر الیکٹرک انرجی جنویرا انرجی ، چنگز انرجی ترکیے آل شریف کنٹریکٹنگ اینڈ کمرشل ڈویلپمنٹ کمپنی نے اظہار دلچسپی جمع کرا دیا ۔ 
 اینگرو انرجی لمیٹڈ – پسیفائر فائبرز لمیٹڈ نے اظہار دلچسپی جمع کرا دیا ۔ حب پاور ہولڈنگز اور لکی سیمنٹ  شیرازی انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اظہار دلچسپی جمع کرا دیا ۔آرٹسٹک ملنرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور فاطمہ گروپ ، کے الیکٹرک لمیٹڈ  نے اظہار دلچسپی جمع کرا دیا ۔  اے کے ڈی سیکیورٹیز، فاسٹ کیبل اور مغل اسٹیل گروپ نے اظہار دلچسپی جمع کرا دیا ۔ دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں میں ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے کئی معروف کاروباری گروپوں کے سرمایہ کار شامل ہیں۔  

  محمد علی،  مشیر برائے نجکاری نے کہا “آج ڈسکوز کی نجکاری میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل ہوا ہے۔ گیپکو کے لیے بھرپور دلچسپی پاکستان کے بجلی کی تقسیم کے شعبے کی صلاحیت اور حکومت کی جانب سے ایک شفاف، مسابقتی اورمنظم پیشہ ورانہ عمل پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔”  
 اظہار دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں /کنسورشیم کی اب منظور شدہ پیشگی اہلیت کے معیار کے مطابق جانچ کی جائے گی ۔معیار پر پورا اترنے پر انہیں لین دین کے اگلے مرحلے میں مدعو کیا جائے گا
  گیپکو، فیسکو اور آئیسکو، ڈسکوز کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.