چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا پاکستان اداس ہے سپریم کورٹ کےحکم کی خلاف ورزی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال داخل کیا گیا نہ علاج ہوا۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ اسپتال کے باہر لوگوں کی موجودگی کا بہانہ بنایا گیا ہے ہم دوبارہ عدالت جائیں گےاور فیصلے پر عمل درآمد کرائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا، اس کے باوجود جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں رکھنا اور طبی ٹیسٹ کرانا قانون کے مطابق تھا اور عدالتی حکم کے مطابق ایسا ہونا لازم تھا، تاہم توقع نہیں تھی بانی پی ٹی آئی کو کسی اور اسپتال میں منتقل کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک واضح فیصلہ دیا تھا اور حکومت سے کہا گیا تھا کہ نظرثانی کی درخواست ختم کریں، اگر عدالتی حکم میں کوئی ابہام تھا تو اس پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جاسکتی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں صرف ایک رات گزارنے کی اجازت بھی ممکن نہیں بنائی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ”کون ہیں جو رات کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو غلط اسپتال لے کر گئے؟“ اتنے بڑے سیاسی رہنما کو مناسب اسپیس نہیں دی جارہی۔

