• Home  
  • بچھڑنے والوں کو اپنوں سے ملانے کا مشن، ایدھی کی خصوصی بس کراچی سے روانہ
- Uncategorized

بچھڑنے والوں کو اپنوں سے ملانے کا مشن، ایدھی کی خصوصی بس کراچی سے روانہ

کراچی(رپورٹ: عروج رضوی) بچھڑنے والوں کو اپنوں سے ملانے کے لیے ایدھی کی خصوصی بس کراچی سے مختلف شہروں کو روانہ ہوگئی ہے۔ کراچی سے ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی بس 25 خواتین اور 12 بچوں کو لے کر مختلف شہروں کے سفر پر روانہ ہوئی ہے جس کا مقصد بچھڑے ہوئے لوگوں کو اپنوں تک […]

کراچی(رپورٹ: عروج رضوی) بچھڑنے والوں کو اپنوں سے ملانے کے لیے ایدھی کی خصوصی بس کراچی سے مختلف شہروں کو روانہ ہوگئی ہے۔

کراچی سے ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی بس 25 خواتین اور 12 بچوں کو لے کر مختلف شہروں کے سفر پر روانہ ہوئی ہے جس کا مقصد بچھڑے ہوئے لوگوں کو اپنوں تک پہنچانا ہے۔

بس میں سوارہر شخص کی منزل کوئی شہر نہیں ہے بلکہ وہ گھر ہے جہاں شاید کوئی آج بھی اس کا انتظار کر رہا ہے۔

یہ 37 افراد محض ایک بس کے مسافر نہیں ہیں، ہر چہرے کے پیچھے ایک کہانی ہے، ایک انتظار ہے اور اپنوں سے ملنے کی ایک خواہش ہے اور شاید اسی خواہش کو حقیقت بنانے کے لیے یہ بس کراچی سے پاکستان کے مختلف شہروں کی طرف روانہ ہوئی ہے۔

فلاحی ادارے کی یہ کوشش ان بچھڑے ہوئے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے۔

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے ملنے والی ان بے سہارا خواتین اور بچوں کے اہلخانہ کی تلاش کی جائے گی اور شناخت اور دستیاب معلومات کی مدد سے ان افراد کو ان کے خاندانوں تک واپس پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.