بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بلوچستان پولیس کے مطابق پشین، قلعہ عبداللہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
بلوچستان پولیس نے کہا کہ اہم اور حساس معلومات حاصل کرنے کے لیے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔
یہ پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی جی ژوب، سی ٹی ڈی کمانڈر اور ایس ایس پی پشین نے مشترکہ آپریشن کی قیادت کی، پولیس کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فورسز کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کا خاتمہ اور 5 کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ ودیگر متعلقہ مواد کی برآمدی اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی قابل تحسین ہے۔
