• Home  
  • صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت ستھرا پنجاب قصور کے حوالے سے اہم اجلاس
- پاکستان

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت ستھرا پنجاب قصور کے حوالے سے اہم اجلاس

مین شاہراہوں، بازاروں، رہائشی علاقوں، سرکاری اداروں اور عوامی مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔صوبائی وزیر قانون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔ رانا محمد اقبال خان لاہور،20اگست: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان […]

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت ستھرا پنجاب قصور کے حوالے سے اہم اجلاس

مین شاہراہوں، بازاروں، رہائشی علاقوں، سرکاری اداروں اور عوامی مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔صوبائی وزیر قانون

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔ رانا محمد اقبال خان

لاہور،20اگست: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت ستھرا پنجاب قصور کے حوالے لاء ڈیپارٹمنٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم ڈی ستھرا پنجاب قصور رضوان اشرف، سی او ہیلتھ قصور ڈاکٹر سہیل طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر اینڈ ویلفیئر قصور ثقلین عباس سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں افسران کیجانب سے ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی ستھرائی کے انتظامات، شہری علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ، صحت و صفائی کی صورتحال، ورکرز کو درپیش مسائل اور لیبر ویلفیئر سے متعلق امور پر صوبائی وزیر قانون کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور صفائی آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

رانا محمد اقبال خان نے ہدایت کی کہ مین شاہراہوں، بازاروں، رہائشی علاقوں، سرکاری اداروں اور عوامی مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ کچرے کے ڈھیروں اور گندگی کی نشاندہی کرکے فوری صفائی کروائی جائے اور ویسٹ کولیکشن کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔ صفائی کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر مانیٹرنگ کو فروغ دیا جائے۔

 رانا محمد اقبال خان نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی ستھرائی اور عوامی صحت کے درمیان براہِ راست تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور دیگر صحت مراکز کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.