• Home  
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات
- پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

 استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی اقدامات کو شاندار قرار دیا  ارکان قومی اسمبلی کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملکی و سیاسی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار  ملکی ترقی،استحکام اور سیاسی امور میں ملکر چلنے پر […]

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات


 استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی اقدامات کو شاندار قرار دیا

 ارکان قومی اسمبلی کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملکی و سیاسی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار
  ملکی ترقی،استحکام اور سیاسی امور میں ملکر چلنے پر اتفاق،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عوام کی خدمت اور ترقی کے سفر میں ملکر چلنے کے عزم کا خیر مقدم

 کھارے پانی والے اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹس پر خراج تحسین، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پراجیکٹس کی پنجاب سمیت آزاد کشمیر تک گونج ہے: ارکان قومی اسمبلی استحکام پاکستان

لاہور20اگست:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز و ایم این اے محمد عون چوہدری، گل اصغر خان اور منزہ حسن شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، صوبے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملاقات میں ملکی ترقی،استحکام اور سیاسی امور میں ملکر چلنے پر اتفاق کیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی اقدامات کو شاندار قرار دیا۔ عون چوہدری،منزہ حسن اور گل اصغر نے پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں کو سراہا۔ ارکان قومی اسمبلی نے کھارے پانی والے اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پراجیکٹس کی پنجاب سمیت آزاد کشمیر تک گونج ہے۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.