• Home  
  • پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کردیے
- پاکستان

پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کردیے

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کردیے ہیں ۔  سیکریٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔ پنجاب سروس ٹربیونل میں اسسٹنٹ لائبریرین کی ایک آسامی پر محمد ذوالقرنین کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ویٹرنری آفیسرز کی […]

پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کردیے

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کردیے ہیں ۔

 سیکریٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

پنجاب سروس ٹربیونل میں اسسٹنٹ لائبریرین کی ایک آسامی پر محمد ذوالقرنین کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ویٹرنری آفیسرز کی 64 آسامیوں کے لیے 63 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔ اقلیتی کوٹے کے لیے مختص ایک آسامی پر موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث نشست خالی رہ گئی۔

کامیاب امیدواروں میں بابر اشرف، محمد طیب، عثمان ناصر، عامر سہیل سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں۔

دوسری جانب پی پی ایس سی نے پی اینڈ ڈی بورڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامیوں کے لیے پہلی نظرثانی شدہ میرٹ لسٹ بھی جاری کردی ہے۔ رنگ روڈ اتھارٹی میں انفورسمنٹ انسپکٹر کی آسامیوں کی پہلی ریوائزڈ میرٹ لسٹ بھی جاری کردی گئی۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارشات جلد پنجاب حکومت کو ارسال کردی جائیں گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.