عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے پیش نظر پی ایچ اے لاہور نے شہر بھر میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ایم ڈی احمد عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لاہور کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا، جبکہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر خصوصی لائٹنگ کے لیے ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسم محمد ﷺ کے ساتھ ساتھ مکہ و مدینہ کے خوبصورت برقی مونومنٹس نصب کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
احمد عثمان جاوید کے مطابق پی ایچ اے ورکرز شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔

