• Home  
  • پنجاب پولیس کے خدمت مراکز، رواں سال 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی
- پاکستان

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز، رواں سال 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو مختلف ڈیجیٹل اور پولیس سروسز کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہیں، رواں سال اب تک 30 لاکھ 38 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے مختلف خدمات حاصل کرچکے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 11 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فکیشن جبکہ […]

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز، رواں سال 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو مختلف ڈیجیٹل اور پولیس سروسز کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہیں، رواں سال اب تک 30 لاکھ 38 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے مختلف خدمات حاصل کرچکے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 11 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فکیشن جبکہ 5 لاکھ 62 ہزار سے زائد نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔

اعداد و شمار کے مطابق 8 لاکھ 11 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کیے۔ کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 72 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ بھی فراہم کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 21 ہزار 597 شہریوں نے وہیکلز ویری فکیشن کروائی، جبکہ 61 ہزار 809 شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 247 شہریوں نے جرائم کی رپورٹ درج کروائی اور ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں۔

خدمت مراکز سے 94 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن کروائی، جبکہ 2 ہزار 371 شہریوں نے نجی ملازمت کے لیے پولیس ویری فکیشن حاصل کی۔ ترجمان کے مطابق 54 ویمن وائیلنس رپورٹس بھی درج کی گئیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکز پر شہریوں کو 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس خدمت مراکز، تھانوں اور پبلک مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ اور مہذب رویہ اختیار کیا جائے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہریوں کو بروقت اور آسان پولیس سروسز کی فراہمی پنجاب پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.