• Home  
  • گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، پتنگوں کی ترسیل ناکام، ملزم گرفتار
- پاکستان

گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، پتنگوں کی ترسیل ناکام، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کے دوران پرویز نامی ملزم کو گرفتار کیا، جو پابندی کے باوجود لوڈر رکشہ کے ذریعے پتنگوں کی سپلائی کر رہا تھا۔ […]

گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، پتنگوں کی ترسیل ناکام، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کے دوران پرویز نامی ملزم کو گرفتار کیا، جو پابندی کے باوجود لوڈر رکشہ کے ذریعے پتنگوں کی سپلائی کر رہا تھا۔

ایس پی سٹی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 100 سے زائد پتنگیں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگوں کی غیر قانونی خرید و فروخت و ترسیل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.