• Home  
  • وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سکول آف ایمیننس کا دورہ، مزید 6 سکول شروع کرنے کا اعلان
- پاکستان

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سکول آف ایمیننس کا دورہ، مزید 6 سکول شروع کرنے کا اعلان

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حلقے میں قائم سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سہولیات، انفراسٹرکچر اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر تعلیم نے نشتر پارک کے سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی […]

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سکول آف ایمیننس کا دورہ، مزید 6 سکول شروع کرنے کا اعلان

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حلقے میں قائم سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سہولیات، انفراسٹرکچر اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر تعلیم نے نشتر پارک کے سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات، جدید انفراسٹرکچر اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر رانا سکندر حیات نے حلقے میں مزید 6 سکول آف ایمیننس اور 2 دانش سکول شروع کرنے کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت ٹیکس کے پیسے کا دانشمندی سے استعمال کر رہی ہے اور عوامی وسائل کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکول آف ایمیننس کے قیام کے بعد نجی سکول بھی اس کے انفراسٹرکچر کو فالو کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نجی ادارے کے پاس سکول آف ایمیننس جیسی لیبارٹریز اور انفراسٹرکچر موجود نہیں۔

رانا سکندر حیات نے امیر جماعت اسلامی کی جانب سے سکول آف ایمیننس پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ سکول آف ایمیننس طرز کا کوئی پراجیکٹ دکھایا جائے جو اس معیار کا حامل ہو۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سکول آف ایمیننس ہر بچے کا سول رائٹ تھا، جو حکومت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر بنایا جا رہا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.