• Home  
  • ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اماراتی تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
- دنیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اماراتی تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

تہران : پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات سے منسلک ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، جو اب جبل علی کے بجائے ایران کی بندرگاہ بندر عباس کی جانب رواں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے منسلک ایک آئل ٹینکر کو خلیجی […]

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اماراتی تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

تہران : پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات سے منسلک ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، جو اب جبل علی کے بجائے ایران کی بندرگاہ بندر عباس کی جانب رواں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے منسلک ایک آئل ٹینکر کو خلیجی پانیوں میں اپنے قبضے میں لے کر ایران کی بندرگاہ کی جانب روانہ کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی “فارس نیوز” نے بتایا کہ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے تحویل میں لیے جانے کے بعد اماراتی ٹینکر نے اپنا بحری راستہ تبدیل کر لیا ہے۔

ٹینکر جو پہلے امارات کی بندرگاہ ‘جبل علی’ کی طرف گامزن تھا، اب اسے ایران کی ساحلی بندرگاہ ‘بندر عباس’ کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے ٹینکر کو قبضے میں لینے کی وجوہات کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

گذشتہ روز آبنائے ہرمز میں ایک اور تجارتی جہاز پر پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ہے۔

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق منگل کے روز آبنائے ہرمز سے باہر نکلتے ہوئے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے کے نتیجے میں جہاز کا انجن روم بری طرح متاثر ہوا اور عملے کا ایک رکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

واضح رہے کہ ایران کے وضع کردہ اس راستے کے اصولوں کے تحت وہاں سے گزرنے والے جہازوں کے لیے فیس کی ادائیگی اور پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.