• Home  
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارتصاف پانی کی فراہمی کیلئے مسلسل پانچواں اجلاس
- پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارتصاف پانی کی فراہمی کیلئے مسلسل پانچواں اجلاس

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی کیلئے مسلسل پانچواں اجلاس، پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ راجن پور، جام پور، چک شگاری اور داجل میں واٹر سپلائی پائلٹ پراجیکٹ کی تجویز کا جائزہ، پانی کی قلت کے شکارچکوال کے 8 گاؤں میں ترجیح بنیاد پر واٹر سپلائی پر […]

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارتصاف پانی کی فراہمی کیلئے مسلسل پانچواں اجلاس

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی کیلئے مسلسل پانچواں اجلاس، پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ

راجن پور، جام پور، چک شگاری اور داجل میں واٹر سپلائی پائلٹ پراجیکٹ کی تجویز کا جائزہ، پانی کی قلت کے شکارچکوال کے 8 گاؤں میں ترجیح بنیاد پر واٹر سپلائی پر اتفاق

چک جھمرہ اور فیصل آباد کے علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر اتفاق، چکوال، راولپنڈی، راجن پور، فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں واٹر سپلائی پائپ لائن پراجیکٹ کا جائزہ


  آبادی کے مطابق آبی ضرورت کا مستند ڈیٹا مرتب اور تصدیق کرنے، راجن پور میں فوری طور پر 21 باؤزر مہیا کرنے کی ہدایت، روجھان میں بیوٹیفکیشن اور دیگر پراجیکٹ مہمیز کرنے کا بھی حکم


 مری میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ٹینک مہیا کرنے کا حکم،نئے واٹر سورس پر کام کرنے کی ہدایت


چکوال میں 32واٹر فلٹریشن پلانٹس موجود، 237 زیر تعمیر اور 15 مثالی گاؤں اور 13 ماڈل ویلج،راولپنڈی میں 246 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود اور 252 واٹر فلٹریشن پلانٹ زیر تکمیل ہیں: بریفنگ


 اٹک میں 77 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 399 زیر تکمیل اور 9 مثالی گاؤں، راجن پور میں 146 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 191زیر تکمیل، 12 مثالی گاؤں اور ایک ماڈل ویلج بنے گا


مری میں پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 90 زیر تکمیل، فیصل آباد میں 343 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 4سرفیس واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ اور 180 زیر تکمیل


 عوام کو پینے کا صاف پانی پہنچانے کا عزم غیر متزلزل ہے،پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچاکر دم لیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف


پنجاب بھر میں جہاں لوگ کندھے پر رکھ کر پانی لانے پر مجبور ہیں، وہی علاقے ترجیحات میں شامل ہیں،پورے پنجاب میں پانی کی فراہمی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں


لاہور17 – اگست:……وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی کے لئے مسلسل پانچواں اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں چکوال، راولپنڈی، راجن پور، فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں واٹر سپلائی پائپ لائن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پانی کی قلت کے شکارچکوال کے 8 گاؤں میں ترجیح بنیاد پر واٹر سپلائی پر اتفاق کیا گیا۔

راجن پور، جام پور، چک شگاری اور داجل میں واٹر سپلائی پائلٹ پراجیکٹ کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چک جھمرہ اور فیصل آباد کے مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آبادی کے مطابق پانی کی ضرورت کا مستند ڈیٹا مرتب اور تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راجن پور میں فوری طور پر 21 باؤزر مہیا کرنے کی ہدایت کی اور روجھان میں بیوٹیفکیشن اور دیگر پراجیکٹ لانے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ٹینک مہیا کرنے کا حکم دیااورمری میں نئے واٹر سورس پر کام کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرز نے متعلقہ علاقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ چکوال میں 32واٹر فلٹریشن پلانٹس موجود، 237 زیر تعمیر اور 15 مثالی گاؤں اور 13 ماڈل ویلج بنائے جارہے ہیں۔راولپنڈی میں 246 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود اور 252 واٹر فلٹریشن پلانٹ نئے لگائے جائیں گے۔

اٹک میں 77 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 399 زیر تکمیل اور 9 مثالی گاؤں بنائے جائیں گے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ راجن پور میں 146 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 191زیر تکمیل، 12 مثالی گاؤں اور ایک ماڈل ویلج بنے گا۔مری میں پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 90 زیر تکمیل ہیں۔ فیصل آباد میں 343 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود جبکہ 4سرفیس واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ اور 180 زیر تکمیل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی پہنچانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچاکر دم لیں گے۔پنجاب بھر میں جہاں لوگ کندھے پر رکھ کر پانی لانے پر مجبور ہیں، وہی علاقے ترجیحات میں شامل ہیں۔ پورے پنجاب میں پانی کی فراہمی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں، کیونکہ عوام کی خدمت میرا فرض ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.