• Home  
  • لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، ٹارگٹ کلر کی بیٹی زیر حراست
- پاکستان

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، ٹارگٹ کلر کی بیٹی زیر حراست

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ٹارگٹ کلر فیاض کی بیٹی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نیوز کے مطابق پولیس نے دو سال کے دوران ایک ہی خاندان کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کو کیس اسٹڈی قرار دیا ہے، باپ اور دو بیٹوں کے پولیس کو ٹارگٹ کرنے […]

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ٹارگٹ کلر کی بیٹی زیر حراست

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ٹارگٹ کلر فیاض کی بیٹی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نیوز کے مطابق پولیس نے دو سال کے دوران ایک ہی خاندان کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کو کیس اسٹڈی قرار دیا ہے، باپ اور دو بیٹوں کے پولیس کو ٹارگٹ کرنے کے پس پشت عناصر کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر فیاض کی بیٹی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 21 سالہ ماہ نور شہزادی بھی اسی مدرسہ میں زیر تعلیم رہی جہاں ٹارگٹ کلر فیضان پڑھتا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ لڑکی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ٹارگٹ کلر فیاج بٹ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، ماہ نور کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا فرانزک کروایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے باپ بیٹا پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے۔

ملزمان نے سب انسپکٹر عدیل کو صلح کا کہہ کر بلایا اور گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

سب انسپکٹر عدیل کی اطلاع پر کالعدم تنظیم کا فیضان مقابلے میں مارا گیا تھا، فیضان کے والد فیاض بٹ نے عدیل کو صلح کے بہانے بلایا اور فائرنگ کر دی۔

عدیل ہیڈ کانسٹیبل اسد کے ساتھ جیسے پہنچا تو فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان فرار ہوگئے۔ شیخوپورہ پولیس نے پیچھا کیا تو راوی ریان میں مقابلہ ہو گیا جہاں ملزم باپ بیٹا موقع پر ہلاک ہو گئے جب کہ تیسرا ملزم طارق فرار ہو گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.